ویرات کوہلی کیا یہ آپ ہیں؟ ارطغرل کے ساتھی کے ہر طرف چرچے۔۔۔ کرکٹر محمد عامر بھی حیران

image

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر کو ڈرامہ سیریل ارطغرل میں روشان کا کردار ادا کرنے والے اداکار Cavit Çetin Güner کی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے مماثلت نے حیرانی میں مبتلا کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر نے ٹوئٹ کیا جس میں ویرات کوہلی کو بھی ٹیگ کیا، اور ارطغرل میں دوگان (روشان) کا کردار کرنے والے اداکار کی تصویر شئیر کی۔


محمد عامر نے لکھا کہ ویرات کوہلی، کیا یہ آپ ہیں؟ میں شدید الجھن کا شکار ہوں۔

محمد عامر نے اپنے ٹوئٹ میں ہنسنے والی ایموجی کا بھی استعمال کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ یقیناً انہوں نے مذاق کے طور پر یہ ٹوئٹ کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.