انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے تمام گروپس کے اہل اور خواہشمند گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے ریگولر طلباء کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے 16جون سے 30جون 2020ء تک خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انرولمنٹ فارم جمع کرواچکے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکے تھے۔

گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے فریش طلباء کیلئے امتحانی فیس نہیں ہوگی بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرBIE/EG/46/2020کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس ،ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 16جون سے 30جون 2020ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بروز بدھ یکم جولائی 2020ء کو بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم کاؤنٹرز پر جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔رواں سال 2020ء میں بھی محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے جو پہلی دفعہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شرکت کررہے ہیں، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے ایسے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے وہ طلباء جو دوبارہ امتحانات دے رہے ہیں انہیں امتحانی فیس جمع کروانا ہوگی

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/47/2020 کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس ،ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے ریگولر امیدوار جو 2019ء یا اس سے پہلے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے امتحانات میں شریک ہوئے لیکن ناکام رہے یا حصہ اول کے تمام پرچے دوبارہ دے رہے ہیں ایسے طلباء اپنے امتحانی فارم بروز منگل 16جون سے 30جون 2020ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز پیر 6جولائی 2020ء تک بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم کاؤنٹرز پر جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔حصہ اول یا دوم میں کسی ایک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار 3100 روپے (2100 + 1000)

فیس جمع کروائیں گے جبکہ حصہ اول اور دوم باہم میں شریک ہونے والے امیدوار 4600 روپے (3600 + 1000) روپے فیس جمع کروائیں گے۔

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کو امتحانی فیس جمع کروانا ہوں گے بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/48/2020 کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2020ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز منگل 16جون سے 30جون 2020ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز منگل 7جولائی 2020 ء تک بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم کاؤنٹر پر جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ حصہ اول یا دوم میں کسی ایک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار 3100 روپے (2100 + 1000) فیس جمع کروائیں گے جبکہ حصہ اول اور دوم باہم میں شریک ہونے والے امیدوار 4600 روپے (3600 + 1000) روپے فیس جمع کروائیں گے۔

٭…… انٹربورڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پبلک ڈیلنگ بند ہے اس لئے طلباء کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے انٹربورڈ آفس نہیں آئیں بلکہ اپنے تعلیمی اداروں میں ہی امتحانی فارم جمع کروائیں۔

٭…… تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے حکومت سندھ کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ماسک اور گلوز پہن کر انٹربورڈ آئیں۔

٭…… انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کیلئے صرف وہی امیدوار امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں جو پہلے ہی انرولمنٹ فارم جمع کرواچکے ہیں۔

٭…… انٹربورڈ کراچی نے طلباء کو یاد دہانی کروائی ہے کہ یہ امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع ہے تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.