پاکستان کے 5 کروڑ پتی کھلاڑی کون سے ہیں، جن کا شمار دنیا بھر کے امیر ترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے؟

image

پاکستانی کرکٹرز دنیا بھر میں مقبول ہیں، ان کے مداح ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں موجود ہیں۔ ہمارے کرکٹرز صرف بہترین کھلاڑی ہی نہیں بلکہ دیگر سرگرمیوں میں بھی خاصے اچھے سے اپنے فرائض سرانجام دیتے نظر آتے ہیں، جیسا کہ ٹی وی کمرشلز وغیرہ۔

آج ہم آپ کو ان 5 پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

1) شاہد خان آفریدی

شاہد آفریدی یعنی لالا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔ بوم بوم آفریدی نے محض 16 برس کی عمر میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور بے شمار عزت کمائی۔ لالا کے مداح کا تعداد ہیں۔ بہترین کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ آفریدی ایک اسٹائل آئیکون بھی ہیں۔ شاہد آفریدی کا نام دنیا کے امیر رین کرکڑز میں سرِ فہرست ہے۔ ان کی ٹوٹل نیٹ ورتھ تقریباً 30 ملین ڈالرز ہے۔

2) شعیب ملک

شعیب ملک نے 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ڈیبیو میچ کھیلا، ان کا شمار دنیا کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے 1 سے 10 تک ہر پوزیشن میں بلے بازی کی۔ یہ 2007 سے 2008 تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔ ان کی ٹوٹل نیٹ ورتھ تقریباً 28 ملین ڈالرز ہے۔

3) وسیم اکرم

وسیم اکرم ناصرف بہترین کرکٹر ہیں بلکہ ایک زبردست ماڈل بھی ہیں، انہوں نے متعدد ٹی وی کمرشلز میں کام کیا ہے۔ ان کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی ٹوٹل نیٹ ورتھ تقریباً 25 ملین ڈالرز ہے۔

4) شعیب اختر

شعیب اختر کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے سب سے تیز ترین بالرز میں ہوتا ہے۔ یہ بھی پاکستان کے امیر ترین کرکٹر ہیں۔ ان کی ٹوٹل نیٹ ورتھ تقریباً 23 ملین ڈالز ہے۔

5) محمد حفیظ

محمد حفیظ جنہیں سب پروفیسر کے نام سے یاد کرتے ہیں، ان کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ پروفیسر کا لقب انہیں ان کی کرکٹ کی سمجھ بوجھ پر دیا گیا۔ان کی ٹوٹل نیٹ ورتھ 10 ملین ڈالرز ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.