الحاق ختم ہونے کی وجہ سے متاثر ہونے والے طلباء کو امتحانی فارم جمع کروانے کا موقع

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2018-19ء کے اختتام پر درج ذیل کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق ختم ہونے کی وجہ سے متاثرہ طلباء کو سالانہ امتحانات 2020ء کے امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے موقع دیا جارہا ہے۔


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے درج بالا کالجوں کے تمام گروپس سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایسے طلباء کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو کووڈ19کے دوران لاک ڈاؤن اور کالجوں کا الحاق ختم ہونے کی وجہ سے اپنے امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکے تھے انہیں انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کیلئے ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے بروز منگل 14جولائی سے 28جولائی 2020ء تک بورڈ کے قوانین کے مطابق موقع دیا گیا ہے۔

درج بالا کالجوں کے امتحانی فارم جمع کروانے کے خواہشمند اور اہل طلباء امتحانی فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ کرکے مکمل طور پر بھریں اور ضروری دستاویزات منسلک کرنے کے بعد گریڈ 17یا زائد کے سندھ حکومت کے افسر یا گورنمنٹ کالج یا اسکول کے پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر سے تصدیق کروائیں ، تصدیق شدہ امتحانی فارم اورفیس UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کروائیں،امتحانی فارم اور جمع کردہ فیس کا واؤچر کسی بھی کوریئر سروس سے The Secretary, Board of Intermediate Education, North Nazimabad, Karachiکے پتے بھیج دیں جبکہ لفافے پر جلی حروف میں Examination Form ضرور لکھیں۔انٹرمیڈیٹ حصہ دوم میں حصہ لینے والے امیدوار 2100+1000 = 3100 روپے فیس جمع کروائیں گے جبکہ حصہ اول و دوم باہم میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار 3600 + 1000 = 4600 روپے فیس جمع کروائیں گے۔

٭…… انٹربورڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پبلک ڈیلنگ بند ہے اس لئے طلباء کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ امتحانی فارم جمع کروانے کیلئے انٹربورڈ آفس نہیں آئیں ۔

٭…… انٹربورڈ کراچی نے طلباء کو یاد دہانی کروائی ہے کہ یہ امتحانی فارم جمع کروانے کا آخری موقع ہے تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.