کورونا وائرس: کیا سندھ میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند ہونے والے ہیں؟

image

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے متنبے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا جس سے ایسا لگ رہا ہےکہ اسکولوں کو دوبارہ بند کرانا پڑے گا اور اگر محسوس ہوا کہ چیزیں درست سمت میں نہیں جارہیں تو اسکول بند کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سعید غنی نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ اَب بھی اسکولوں میں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہو رہا ،کل بھی اورنگی ٹاون میں چار اسکولز سیل کیے، ایسا لگ رہا ہے کہ اسکولوں کو بند کرانا پڑے گا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ اسکولوں اور کالجز میں کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جہاں 13 ہزار طلبہ کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 88 طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اگر محسوس ہوا کہ چیزیں درست سمت میں نہیں جارہیں تو اسکول بند کرنے میں تاخیر نہیں کریں گے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج بھی اسکولوں کا دورہ کیا تو بچوں نے ماسک بھی نہیں پہنے تھے، سرکاری اسکولوں میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کالجز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں زیادہ نظر آئیں، این سی او سی اور وزیراعلیٰ سے موجودہ صورتحال پر بات کروں گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں تقریباً 7 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز بھی جاری کئے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ایکشن عمل میں لایا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.