میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

image

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال امتحانات ملتوی ہونے کے باعث صرف ان طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے ان تمام طلباء و طالبات کو پروموٹ کر کے ان کے نتائج کو ریلیز بھی کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلباء و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں3فیصد اضافی نمبر دے دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو ایک یا دو پرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یا اس سے زیادہ تھے ان کو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دیئے گئے ہیں جبکہ 60فیصد سے کم نمبروں والے امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دے کر انہیں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء و طالبات جنہوں نے اپنے امتحانی فارم نامکمل جمع کر ا دیئے تھے لیکن وہ اپنا انرولمنٹ ، رجسٹریشن اور پرمیشن یا کوئی بھی دستاویزات کسی بھی وجہ سے جمع نہیں کر اسکے ہیں ان کے نتائج کو جاری کر دیا گیا ہے لیکن ان کو اپنی مارک شیٹ حاصل کرنے سے پہلے اپنی تمام درکار دستاویزات بورڈ آفس میں جمع کرانا ہوں گی ۔مزید براں سائنس گروپ میں ایک لاکھ 69 ہزار325امیدوار رجسٹرڈ ہوئے۔ ان میں سے 445 ایسے امیدوار جو گزشتہ سال (2019) میں نہم جماعت کے تمام پرچوں میں غیر حاضر تھے اس لئے وہ حکومت کی طرف سے پروموشن پالیسی سے فیضیاب نہیں ہو سکے لہٰذا اس سال 2020 میں کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد94189اور طالبات کی تعداد74691 ہے، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب99.8فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 17156اے ون گریڈ، 30746 اے گریڈ، 35855 بی گریڈ، 39159 سی گریڈ، 37309 ڈی گریڈاور 8230 نے ای گریڈحاصل کیاجبکہ اضافی پرچے دینے والے طلباء کی تعداد 425 رہی۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.