انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 249 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور تمام طلباء کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 100فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں5طلباء اے ون گریڈ، 37 اے گریڈ، 51 بی گریڈ، 58 سی گریڈ، 61 ڈی گریڈ اور 37 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔ امتحان کے نتائج آپ ہماری ویب پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.