کراچی: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ملیر کے 7 اسکولز کو بند کردیا گیا

image

کورونا کی دوسری لہر دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کراچی کے علاقے ملیر ميں 7 سرکاری اسکولوں کو 5 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول ايجوکيشن نے ملیر کے اسکولوں کے اسٹاف سمیت تمام طلبہ و طالبات کو یکم نومبر تک قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ايس او پيز پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں مگر اسکولوں میں پڑھائی کا حرج ہو رہا ہے اس بات کا بہانہ بنا کر اساتذہ روز بروز تمام بچوں کو اسکول بلا رہے ہیں جس کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضآفہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے یہی وجہ ہے والدین بھی بچوں کو ماسک لگا کر سینیٹائزر لگا کر بھیج تو رہے ہیں مگر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.