ایچ ای سی نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا

image

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا، 2018 کے بعد دی گئی تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے 2018 کے بعد دی گئی تمام دو سالہ ڈگریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، اور بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری نہیں مل سکے گی۔

ایچ ای سی کے مطابق دو سال قبل لگائی گئی پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجرا تشویشناک ہے، تاہم 31 دسمبر 2018 کے بعد دی گئی ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایچ ای سی حکام نے یونیورسٹیز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کیے جائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.