عامر کو میرے حوالے کریں اور پھر دیکھیں کیا جادو ہوتا ہے۔۔۔ شعیب اختر محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد میدان میں آگئے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیتا بھی محمد عامر کے لئے حق میں بول پڑا، سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا محمد عامر کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر ردِعمل۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر محمد عامر کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کے خلاف بول پڑے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ' عامر کو میرے حوالے کر دیں اور پھر گراؤنڈ میں انکا جادو دیکھیں، نہ ضائع کریں اُس کو'

شعیب اختر نے محمد عامر کے حق میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو ضائع نہ کریں بلکہ مجھے دے دیں پھر دیکھیں کہ محمد عامر میدان میں کیسا جادو دکھائیں گے، اپنے اس بیان میں شعیب اختر بھی محمد عامر کے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ جانے کے فیصلے پر مایوس نظر آتے ہیں، اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے بھی فاسٹ باؤلر محمد عامر سے ان کے فیصلے پر اظہارِ افسوس کیا تھا، رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'محمد عامر ریٹائر ہو گئے، سُپر اسٹار کے یوں چلے جانے پر افسوس ہے'

یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر محمد عامر کے مداح بھی ان کے اس فیصلے سے خوش نہیں نظر آتے اور سب ہی محمد عامر کے اس فیصلے پر رنجیدہ ہیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے مایوس ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.