سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا

image

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 154 رنز کا ہدف، نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کام نہ آ سکی نیوزی لینڈ نے 154 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں مکمل کر لیا، کیوی کپتان مچل سینٹرر نے آخری چھکا لگا کر ٹیم کو فتحیاب کروا دیا۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہو گیا، ٹیم سریز کے پہلے ہی میچ میں ڈھیر ہو گئی، نہ ہی بیٹنگ چل سکی نہ باؤلنگ، عبداللہ شفیق اور محمد حفیظ بغیر کوئی اسکور بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان نے 17 رنز اسکور کرنے کے بعد کیچ پکڑا۔

خوش دل شاہ نے سولہ رنز بنائے اور 20 کے مجموعی اسکور پر چار پاکستانی پلیئر پویلین لوٹ گئے، حیدر علی بھی تین رنز پر ڈھیر ہو گئے۔

قومی ٹیم نے 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے، شاداب خان نے 42، عماد وسیم نے 19، فہیم اشرف 31، وہاب ریاض 9، شاہین آفرید 10 جبکہ حارث راؤف صفر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.