کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ کس ملک کا ہے؟

image

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ بن گیا، صرف کرکٹ ٹیم کے میڈیا حقوق سے 828 کروڑ روپے کما لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ بن گیا ہے، بورڈ نے اب 2020 کی بیلنس شیٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے 19۔2018 میں بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق سے بہت فائدہ اٹھایا اور صرف کرکٹ ٹیم کے میڈیا حقوق سے 828 کروڑ روپے کما لیے، جو آج تک کسی بورڈ کو نہیں دیے گئے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیلنس شیٹ کے مطابق انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2018 ایڈیشن کے دوران، بورڈ نے 2،407.46 کروڑ روپے کمائی کی۔

تاہم بھارتی بورڈ مالی سال 19۔2018 کے اختتام تک 14،489.80 کروڑ روپے کے ساتھ ایک بڑا کرکٹ بورڈ بن گیا ہے، اور اب اس نے اپنے مالی اثاثوں میں مزید 2،597.19 کروڑ کا اضافہ کر کے دنیا کے امیر ترین بورڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے میڈیا حقوق کی فروخت کے سبب بی سی سی آئی کی آمدنی میں گزشتہ برسوں میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم میڈیا کے ان حقوق میں ہوم گراؤنڈز پر کھیلے جانے والے دو طرفہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا سرکاری براڈ کاسٹر اسٹار انڈیا بھارت میں کھیلے جانے والے ہر بین الاقوامی میچ کے لیے 43.20 کروڑ کی ادائیگی کرتا ہے تاہم بھارت نے 22 بین الاقوامی میچز کی میزبانی کی تھی۔

جبکہ بھارتی چینل اسٹار انڈیا کے پاس آئی پی ایل میں میڈیا کے حقوق بھی ہیں، تاہم اس نے 2019 سے 2022 تک آئی پی ایل کے میڈیا حقوق کے لیے 16،347.50 کروڑ روپے کی تاریخی بولی لگائی تھی، جس میں ہر میچ پر تقریباً 54 54.50 کروڑ کی بولی لگائی گئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.