پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر کامران اکمل نے کیا کہا؟

image

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ، مایوسی کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر مایوس ہو گئے، اس حوالے سے کامران اکمل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔

اپنے پیغام میں کامران اکمل نے کہا کہ '' کارکردگی دکھانے کے باوجود پاکستان کپ سے ڈراپ کیے جانے پر حیران ہوں، کارکردگی دکھانے کے باوجود مجھے ٹیم میں شامل نہ کرکے اچھا سلوک نہیں کیا گیا''۔

کامران اکمل نے اپنے پیغام میں جذبات کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ''کرکٹ میرا جنون ہے، میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن میں اب اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں''۔

خیال رہے کہ واضح رہے کہ اوپنر احمد شہزاد اور وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو آج سے شروع ہونے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جس پر دونوں ہی کھلاڑی اس فیصلے سے مایوس نظر آتے ہیں۔

یاد رہے کہ 33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ پاکستان کپ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے جبکہ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.