انوشکا اور ویرات کے گھر ننھی پری کی پیدائش

image

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی جس کے بعد مشہور بھارتی جوڑی کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ویرات نے پیغام میں لکھا کہ ''ہم انتہائی خوشی کے ساتھ یہ بتاتے ہیں کہ ہمارے ہاں آج دوپہر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، ہم آپ سب کے پیار، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں''۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ ''انوشکا اور ان کی بیٹی دونوں بلکل ٹھیک ہیں اور ہم زندگی کے اس نئے سبق کی شروعات کرتے ہوئے بے حد شکرگزار محسوس کر رہے ہیں''۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کی عزت کریں گے''۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.