بیٹا ادھر آؤ! خاتون نے شاہد آفریدی کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شہرت تو ہم سب کے علم میں ہے، ان کے مداح ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔

تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں ایک خاتون جو ائیرپورٹ پر موجود ہیں، شاہد آفریدی کو آواز دے کر کہتی ہیں کہ ''اے بھائی ادھر آؤ، ادھر آؤ بیٹا''۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑ میں سے گزر کر خاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ''یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟''

شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پر خاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ''چلو تصویریں لے لو''۔

درحقیقت یہ ویڈیو ٹک ٹاک کی ویڈیو ہے جو سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس پر وائرل ہو رہی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.