ملکہ الزبتھ میں ایسی کون سی خوبیاں ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں ''باس'' کا لقب دیا جاتا ہے؟

image

فیشن کی ملکہ، مزاج کی ملکہ، پرنس ولیم اور پرنس ہیری کی دوست اور دادی آج ہم بات کریں گے ملکہ البتھ کے بارے میں کیا آپ جانتے ہیں کہ انہیں 'باس' کیوں کہا جاتا ہے؟

اپنی شان و شوکت اور ٹھاٹ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ملکہ الزبتھ کو 'دی باس' قرار دیا گیا ہے مگر ایسا کیوں ہے یہ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ملکہ الزبتھ کے 'باس' کہلانے کی چند اہم وجوہات

• فیشن کی ملکہ

فیشن میں ملکہ الزبتھ اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی، ان کے دیدہ زیب لباس اور سر پر پہنے خوبصورت ہیٹ سب کی توجہ ک مرکز ہوتے ہیں کہا جاتا ہے ملکہ گزشتہ پچاس سالوں سے اب تک 5 ہزار ہیٹ بنوا کر پہن چکی ہیں جبکہ ملکہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا کرنا اچھا لگتا ہے، کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ کوئی ملکہ اتنے سارے ہیٹ استعمال کرتی ہو گی؟

• مزاج کی ملکہ

اگر مزاج کی بات کی جائے تو ملکہ الزبتھ ہر وقت خوشگوار موڈ میں نظر آتی ہیں، وہ چاہے اسٹیج پر خطاب کر رہی ہوں یا اپی بہوؤں اور پوتوں کے ساتھ بیٹھی ہوں خوب کھلکھلاتی اور ساتھ سب کو اپنی مزاحیہ باتوں سے ہنساتی نظر آتی ہیں۔

• ملکہ کی پُر وقار سالگرہ

شاید اس طرح تو سالگرہ کوئی نہیں مناتا ہوگا، جی ہاں دراصل ملکہ برطانیہ کی دو بار سالگرہ منائی جاتی ہے، ایک 21 اپریل کو جو ان کی تاریخِ پیدائش ہے اور دوسری پبلک ہولی ڈے جس پر پورا کا پورا لندن بند کر دیا جاتا ہے ہر کام روک دیا جاتا ہے اور پورا لندن صرف ملکہ کی سالگرہ کا بھرپور جشن مناتا ہے۔

اس پُر وقار تقریب میں 1400 فوجی 200 گھوڑے جبکہ 400 موسیقار حصہ لیتے ہیں، آسمان پر قوس و قزح کے رنگ بھکرے ہوتے ہیں اور ملکہ اور ملکہ کے خاندان سمیت تمام شہری بھی جشن مناتے ہیں، یہ جشن جون کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے، تو کیا ہے کوئی ایسا جس کی سالگرہ پر اتنا بڑا جشن ہوتا ہو؟

• ملکہ الزبتھ پاسپورٹ استعمال نہیں کرتیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ برطانیہ کے ہر شہری کے پاسپورٹ پر ملکہ الزبتھ کا نام بھی درج ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ملکہ کہیں بھی سفر کرنے کے لئے پاسپورٹ کا استعمال نہیں کرتیں، اور وہ دنیا کی واحد خاتون ہیں جو بنا پاسپورٹ جب چاہیں کہیں کا بھی سفر کر سکتی ہیں، بھلا کسی کی مجال جو اُن کو روک سکے۔

• ملکہ خود میں ہی ایک جیمز بانڈ ہیں

یقیناَ یہ بات آپ کو ملکل سمجھ نہیں آئی ہوگی کہ ملکہ خود میں ہی ایک جیمز بانڈ ہیں، دراصل اس بات کی وضاحت یہ ہے کہ حقیقی زندگی اور فلم میں فرق ہوتا ہے مگر ملکہ اپنی اصل زندگی میں ایسا کرتی ہیں وہ اپنے محل میں موجود عملے سے خفیہ کوڈز کے زریعے بات چیت کرتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ 2012 میں ملکہ نے ڈینیل کریگ کو حکم دیا کہ انہیں اولمپک کھیلوں میں لے جایا جائے، حیرت انگیز بات تو یہ کہ وہ ہیلی کاپٹر کے زریعے اسٹیڈیم میں داخل ہوئیں اور وہاں پہنچتے ہی وہ ڈینیل کریگ کے ساتھ چھلانگ لگا کر پیراشوٹ کے ذریعے اُتریں۔

آپ بھی ملکہ الزبتھ کی ان دلچسپ باتو سے ضرور متاثر ہوئیں ہوں گے تو بھر جس نے بھی انہیں 'باس' کا لقب دیا ہے بلکل صحیح دیا ہے، اگر آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیچ پر جائیں اور کمنٹ کر کے اپنے رائے کا اظہار کریں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.