میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے امتحانی فارم کی لیٹ فیسوں میں توسیع

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر نے جماعت نہم و دہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم سال 2021کی لیٹ فیسوں میں 30اپریل2021 تک توسیعکردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نہم جماعت کی امتحانی فارم کی لیٹ فیس 800 روپے اور دہم جماعت کے امتحانی فارم کی لیٹ فیس 500روپے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت موجودہ حالات میں اسکولوں، طلبہ اور ان کے والدین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دی جا رہی ہے۔ لہٰذا جن طلبہ نے ابھی تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد امتحانی فارم لازمی جمع کرا دیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.