یہ گانا نصیبو لال کے گانے سے زیادہ اچھا ہے! پی ایس ایل کے نئے گانے کے چرچے، جانیں لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

کچھ روز قبل پی ایس ایل سیزن 6 کا آفیشل ترانہ گروو میرا جاری کیا گیا تھا جسے لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تنقید اتنی شدید تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے ہزاروں کی تعداد میں منفی میمز بنا ڈالے۔ کچھ لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ اگر گانے میں سے نصیبو لال والا حصہ نکال دیا جائے تو یہ اتنا برا نہیں جبکہ کچھ لوگوں نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔

جن گلوکاروں نے گروو میرا میں اپنی آواز کا جادو جگایا ان میں آئمہ بیگ، نصیبو لال، طلحہٰ یونس اور طلحہٰ انجم شامل تھے۔

تاہم حال ہی میں پی ایس ایل کا ایک اور گانا ''چل جواناں'' سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جسے میوزیشن گروپ ''پتھی ٹوپی گینگ'' نے بنایا ہے۔

اس گروپ کے اس گانے کو صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

پُتھی ٹوپی گینگ کی جانب سے پی ایس ایل 6 کا یہ ترانہ 2 روز قبل یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

صارفین کے تبصرے:

٭ عبداللہ چوہدری نامی صارف کا کہنا ہے کہ ''پی ایس ایل کا بھولا ریکارڈ اسٹائل کا نیا گانا جلد وائرل ہونے والا ہے''۔

٭ ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ''چل جواناں تو نصیبو لال کے گانے سے زیادہ اچھا ہے''۔

٭ صارف عمیر نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ''کیا بہترین گانا ہے۔

٭ ٹوئٹر صارف نعمان نے اپنا خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''اس سیزن کا سب سے بہترین پی ایس ایل کا گانا''۔

آپ کو کون سا گانا زیادہ اچھا لگا؟ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.