سعودی ولی عہد کی کامیاب سرجری، شاہی محل سے بیان جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اپینڈیسائٹس کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آپریشن ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کیا گیا تھا۔
تاہم ایوان شاہی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کامیاب اپینڈیسائٹس سرجری کے بعد اسپتال سے محل واپس آ چکے ہیں۔