مشہو اداکارعمران عباس کو ترکی حکومت نے کون سے اعزاز سے نواز دیا؟

image

ترک حکومت نے پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔اداکار عمران عباس نے مذکورہ اعلان فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا۔

عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'ترک حکومت اور ان کی وزارت مذہبی امور (دیانت) کی جانب سے پاکستان سے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کیا جانا ان کے لیے اعزاز ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'اس ہفتے انہوں نے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ اور کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا'۔عمران عباس نے بتایا کہ 'ان ممالک کے دورے کے دوران لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان فراہم کیا گیا'۔

اداکار عمران عباس نے بتایا کہ اس موقع پر مسلمانوں کو ہزاروں قرآن پاک بطورِ تحفہ دیے گئے۔خیال رہے کہ اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور وہ وقتاً فوقتا مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

عمران عباس ان دنوں 'بارانِ رحمت' کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں، جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔2 روز قبل انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو ریلیز کی تھی اور اس کے ساتھ ہی اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا تھا۔

قصیدہ بردہ شریف کی اس ویڈیو کی ہدایات عمران عباس نے خود دی ہیں اور اسے پرڈویوس بھی انہوں نے ہی کیا ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی تصاویر گردش کررہی تھیں جن میں وہ ڈراما سیریز 'دیریلیش ارطغرل' کے اداکاروں سے ملاقاتیں کرتے بھی نظر آئے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.