میں آج تک سیف کی پہلی بیوی سے نہیں ملِی۔۔۔ کرینہ کپور کا امرتا سنگھ کے بارے میں انکشاف

image

کرینہ کپور اور سیف علی خان دونوں ہی بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار ہیں، ان دونوں کی جوڑی بھی ناصرف انڈیا بلکہ پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک میں مثالی تصور کی جاتی ہے۔ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور سال 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

سیف علی خان کی یہ دوسری جبکہ کرینہ کپور کی یہ پہلی شادی تھی۔ جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

جبکہ سیف علی خان کی پہلی اہلیہ امرتا سنگھ سے بھی دو ہی بچے ہیں، ابراہیم اور سارہ علی خان۔ کرینہ کپور کے تعلقات ان دونوں سے ہی اچھے ہیں جس کا اندازہ سوشل میڈیا سے لگایا جا سکتا ہے۔

تاہم اداکارہ کرینہ کپور خان نے کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 6 میں یہ انکشاف کیا کہ وہ آج تک سیف علی خان کی پہلی بیوی سے نہیں ملی۔

اس پروگرام میں کرینہ نے پریانکا چوپڑا کے ہمراہ شرکت کی، جہاں کرن جوہر نے دونوں سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی سوالات کئے تھے۔

شو میں کرن نے کرینہ کپور سے امرتا سنگھ کے بارے میں ایک بات شئیر کرنے کے لیے کہی تھی۔

جس پر کرینہ نے کہا کہ میں ان کی کافی عزت کرتی ہوں، لیکن میں آج تک ان سے نہیں ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں امرتا اور سیف کے طلاق کے کئی سال بعد سیف کو ملی، تب وہ یقینی طور پر سنگل تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.