یہ میری ماں کی طرح تھیں، مجھے چھوڑ گئیں ۔۔ لوگ سُنبل شاہد کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ؟

image

اداکارہ سنبل کچھ روز قبل کورونا کے باعث وفات پاگئیں، مگر ان کے جانے سے شوبز ستارے بہر غمگین ہیں، سب ہی ان کے لئے مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں، ان کے گھر والے بھی ان کو یاد کر رہے ہیں۔ چنس شوبز ستاروں نے سنبل کے لئے کیا کہا آپ بھی جانیئے:

اداکارہ عائزہ خان کہتی ہیں: '' مجھے تو یقین ہی نہیں آ رہا ہے کہ سنبل آپا ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ ''

اداکارہ تارہ محمود کہتی ہیں: '' میں اپنی پیاری سنبل آپا کی سُریلی آواز میں میڈم نور جہاں کے گیت سُن کر بڑی ہوئی ہوں۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’فیملی تقریبات میں سنبل آپا کی آواز میں گیت سُننا میرے بچپن کی سب سے خاص یاد ہے۔‘ میں آخری بار میرے ایک ڈرامہ کے سیٹ پر سنبل آپا سے ملی تھی اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ ہماری آخری ملاقات ہوگی۔ ''

اداکار نعمان اعجاز نے کہا کہ: '' اللّٰہ پاک سنبل آپا کے درجات بلند کرے۔ آمین۔‘ ''۔

اداکارہ صنم بلوچ کہتی ہیں: '' ایک خوبصورت روح کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ ''

اداکار شہروز سبزواری کہتے ہیں: '' یہ صرف سیٹ پر ہی نہیں، حقیقت میں بھی میرے لئے مآں کی طرح ہیں اور یہ مجھے چھوڑ کر چلی گئیں، خدا ان کی مغفرت کرے۔'' میں ان سے اپنے دل کی باتیں کرتا تھا، یہ میری صرف ڈراموں میں ہی نہیں بلکل حقیقت میں بھی میری ماں کی طرح تھیں، اب یہ بھی مجھے چھوڑ کر چکی گئیں ہیں، اب میں کس سے دل کا حال شیئر کروں گا، ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.