میں نے گالی نہیں دی اور نہ ہی میں نے ۔۔ فردوش عاشق اعوان کا تھپڑ کھانے کے بعد عبدلقادر مندو خیل بھی اپنی صفائی پر بول پڑے

image

دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گرم گرمی دیکھنے میں آئی جس میں دیکھا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدلقادر مندو خیل کو گریبان سے پکڑنے اور تھپڑ مارنے کی ویڈیو کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دوران گفتگو ان کی بحث اتنی شدت اختیار کر گئی کہ بات الزمات اور نازیبا الفاظ تک جاپہنچی۔

اب واقعے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدلقادر مندو خیل کا رد عمل بھی سامنے آچکا ہے۔

واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ اگر فردوس عاشق اعوان ان سے معافی مانگیں گی تو وہ معاف کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو گالی دی نہ گالی دینے کا سوچ سکتا ہوں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ غلطی تسلیم کرنے کے بجائے میرے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان ڈھٹائی کے سوا کچھ نہیں، میں بھی قانونی طریقہ کار اختیار کرنے کا پورا حق رکھتا ہوں۔

عبدلقادر مندو خیل کا یو بھی بین سامنے آیا کہ ہونے والے وقعے پر اپنی قیادت سے مشاورت کرنے کے بعد فردوس عاشق اعوان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ تاخ شو میں گفتگو کے دوران میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے آپے سے باہر ہوگئیں اور میرا گلا پکڑا، شو ختم ہونے کے بعد وہ میرے پیچھے آئیں اور کہا کہ ادھر آؤ کہاں جارہے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا، شو ختم ہونے کے بعد وہ میرے پیچھے آئیں اور کہا کہ ادھر آؤ کہاں جار ہے ہو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.