تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں؟ جانیں

image

موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی یا نہیں یہ بھی ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ تاہم این سی او سی کے اجلاس سے ایک اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے جس میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے تجویز پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 18جولائی سے یکم اگست تک دینے کی تجویز دے دی تاہم فیصلہ کل کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

این سی او سی کی جانب سے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 18جولائی سے یکم اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ وزیر تعلیم پنجاب 2جولائی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کے لیے بضد ہے۔

اس حوالے سے این سی او سی کی زیر صدارت تعلیمی اجلاس کل منعقد کیا جائے گا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور تمام صوبوں کے وزیر تعلیم شرکت کریں گے۔

اجلاس میں آئندہ امتحانات اور موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.