میٹرک کے امتحانات، دوسرے روز بھی ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ

image

کراچی ہو یا اندرون سندھ سب جگہ ہی بورڈ انتظامیہ کی کارکردگی صفر ہی نظر آرہی ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کاآغاز ہو چکا ہے اور آج سکھر میں ریاضی کا پرچہ شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی آؤٹ ہو گیا ۔ امتحانی مراکز کے باہر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے لیکن پھر بھی اسکولوں کے باہر عوام کا رش ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ گورنمنٹ میونسپل اسکول مینا روڈ کے باہر لڑکیا ں نقل کیلئے مدد فراہم کرتی رہیں۔

سندھ بھر ہی میں نقل مافیا کے سامنے میترک بورڈ کی چھاپہ مار ٹیمیں بے بس نظر آرہی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ سانگھڑ میں پرچہ شروع ہونے سے 15 منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ادھر عمر کوت میں امتحانی پرچہ واٹس ایپ پر وائرل ہوا جس کے بعد نقل مافیا سرگرم ہوا اور پھر امتحانی مراکز میں بھرپور نقل جا ری رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بھی فزکس کا امتحانی پرچہ شروع ہونے کے 4 منٹ بعد ہی آؤٹ ہو گیا تھا جس کے بعد طلبہ واٹس ایپ کے زریعے نقل کرنے میں مصروف رہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.