طالبِ علم ایمبولینس میں پیپر دینے کے لئے کیوں پہنچا؟ دیکھ کر سب حیران رہ گئے

image

تعلیم سے محبت صرف طالبِ علم ہی نہیں بلکہ اگر ان کے والدین بھی کریں تو ہی بچے آگے بڑھ سکتے ہیں اور کامیابی کی طرف گامزن ہوتے ہیں بالکل ایسا ہی کراچی سے تعلق رکھنے والا نہم جماعت کا بچہ عشارب ہے جس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، مگر پرچے دینے امتحانی مرکز پہنچ گیا۔ جس کو دیکھ کر نہ صرف اساتذہ حیران رہ گئے، ساتھ ہی امتحانی مرکز کے گارڈز اور دیگر عملہ بھی داد دینے پر مجبور ہوگیا۔

بچے کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے اور آج اس کا پرچہ ہے، جس پر اس کے والد کا کہنا ہے کہ : '' میں عشارب کو اس لئے پیپر دلوانے لایا کیونکہ پورے سال کی محنت ہے، اس نے دل لگا کر پڑھائی کی ہے، 15 دن پہلے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تو میں پریشان تھا کہ کیسے بچے کو امتحان دلواؤں گا، پھر میں نے اپنی اس مشکل میں ایدھی کی ایمبولینس سروس کال کی اور اپنی کہانی بتائی جس پر ایدھی کی جانب سے پرچے کے وقت سے آدھے گھنٹے قبل ایمبولینس میرے گھر بھیج دی گئی اور ہم مل کر بچے کو امتحانی مرکز لے آئے۔ ''

مرکز پر موجود اساتذہ کہتے ہیں کہ اگر سب بچے اسی طرح پڑھائی سے محبت کریں اور دل جوئی سے پڑھیں تو ان کا مستقبل بھی روشن ہوگا، ساتھ ہی ملک دن بہ دن ترقی کرے گا، ہماری دعا ہے کہ بچہ امتحانات میں اچھے نمبروں سے پاس ہو اور گھر والوں کا نام روشن کرے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.