میں جو کچھ کماتا ہوں وہ اپنی بیوی کو دے دیتا ہوں، پھر وہ مجھے خرچہ دیتی ہے ۔۔ خلیل الرحمٰن قمرکی بیوی اور بیٹی کون ہیں؟ جانیئے ان سے متعلق چند دلچسپ باتیں

image

ڈرامہ نگار خلیل الرحٰمن قمر پچھلے ایک سال سے شدید تنقید کا شکار ہیں اور ہر جگہ ان کے متعلق اکثر خواتین منفی جملے بولتی آئی ہیں ان سے اختلاف رکھتی آئی ہیں۔ البتہ ہر شخص کا ظاہر و باطن یکساں نہیں ہوتا اور یہ حقیقت ان کی بھی ہے۔ اب آپ اگر ان کی بیوی اور بیٹی کی باتیں سنیں تو آپ کو احساس ہوگا کہ ٹی وی میڈیا پر نظر آنے والا شخص اپنی اصل زندگی میں بالکل مختلف ہیں۔ خلیل الرحمٰن قمر کی بیوی ایک فیشن ڈیزائنر ہیں جو کپڑے ڈیزائن کرتی ہیں اور اپنے خاوند خلیل الرحمٰن کے ڈراموں کے مختلف کرداروں کے کپڑے خؤد ڈیزائن کرتی ہیں۔ ان کا بوتیک کراچی اور لاہور میں موجود ہے۔

ان کی بیٹی نوشاب خلیل ہیں جو کہتی ہیں کہ: '' بابا میری ساری خواہشیں مان لیتے ہیں، مجھے کیس چیز کے لئے منع نہیں کرتے، بابا ہمیشہ ڈرامہ لکھتے ہوئے سنجیدہ موڑ پر خود بھی رو پڑتے ہیں اور جب بابا ہمیں سناتے ہیں تو ہم سب مل کر روتے ہیں۔ میرے پاس تم ہو میں رومی والے کچھ ڈائیلاگز لکھتے ہوئے بابا بہت روئے تھے، ایک ہاتھ میں ان کے ٹشو پیپر ہوتا تھا اور ایک ہاتھ میں پین ہوتا تھا، لکھتے رہتے اور روتے رہتے تھے۔''

خلیل الرحمٰن قمر کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آبی خان ہے اور یہ ایک مشہور ٹک ٹاکر اور اداکار بھی ہے جس نے لال عشق میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ خلیل الرحمٰن کی بیوی روبی خلیل کہتی ہیں کہ: '' ان کے ڈراموں میں جو ایک آئیڈیل عورت کی پرچھائی ہوتی ہے وہ میں ہوں، یہ مجھ سے پوچھ کر کرتے ہیں اور میں ان کی مرضی سے کام کرتی ہوں، یہ خرچے کے پیسے تک مجھ سے لیتے ہیں اور مجھے ہر چیز کا حساب دیتے ہیں۔ میں ان کو 5 سے 10 ہزارو روپے دیتی ہوں، باقی سب خود ہی خرچ کرتی ہوں، یہ مجھے سے کبھی پیسوں کا حساب نہیں مانگتے۔''

خلیل الرحمٰن کا سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والا جملا اس انٹرویو میں تھا وہ یہ کہ: '' میں اپنی بیوی سے نہیں بلکہ اپنی بیٹی سے ڈرتا ہوں، جو یہ کہہ دے میں وہی کرتا ہوں، اگر یہ کسی کردار کو پسند نہ کرے تو میں وہ کبھی نہیں رکھتا، یہ میری جنت ہے۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.