لوگوں کی مدد کرنے کا شوق ہے ۔۔ جانیے کن مشہور اداکاروں کو کون سا شوق ہے؟

image

ویسے تو اداکاروں کی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کے بارے میں خبریں آتی رہتی ہیں، چاہے وہ کہیں گھومنے گئے ہوں یا پھر کسی کے ساتھ اداکاری کی ہو۔

مگر آج ان چند اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ منفرد شوق رکھتے ہیں۔

اکشے کمار:

مشہور بھارتی اداکار اکشے کمار ویسے تو مزاح سے بھرپور فلموں میں جلوہ گر ہوتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ تائیکوانڈو اسپیشلسٹ بھی ہیں۔ اکشے کمار نے تھائی لینڈ سے تائیکوانڈو کی تربیت حاصل کی ہے۔

اکشے کمار ویسے تو اداکار ہیں لیکن انہیں تائیکوانڈو بہت پسند ہے۔

مایہ علی:

پاکستانی اداکارہ مایہ علی ویسے تو اداکاری کے جوہر دکھاتی ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، انہیں سماجی کاموں سے بے حد لگاؤ ہے اور وہ ہر موقع پر دوسروں کی مدد کرنے کے لیےے تیار رہتی ہیں۔

سلمان خان:

مشہور بھارتی اداکار سلمان خان بھی اداکاری کے ساتھ ساتھ پینٹنگ کو پسند کرتے ہیں۔ سلمان خان اپنے فارغ اوقات میں پینٹنگ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

فواد خان:

پاکستانی اداکار فواد خان ویسے تو اپنی فلموں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ پائلٹ بننا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ فواد نے تعلیم بھی اینجینئیرنگ میں مکمل کی تھی۔

وہ اب بھی پائلٹس اور فلائٹ اینجینئیرنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ودیا بالن:

ودیا بالن بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ودیا اداکاری کے ساتھ ساتھ شاعری بھی کرتی ہیں۔

ودیا بالن عموما تنہا رہ کر شاعری کرتی ہیں۔ جبکہ وہ شاعری لکھ کر خود پڑھنا پسند کرتی ہیں۔

اقراء عزیز:

اقراء عزیز ویسے تو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہے مگر بہت کم، لوگ جانتے ہیں کہ اقراء کی والدہ آن لائن ٹیکسی کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں اور خود اقرا بھی پینٹنگ کا شوق رکھتی ہیں گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں انہوں نے اپنے گھر کی دیواروں کو پینٹ کیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.