میں اپنی بیٹیوں کا رشتہ لے کر آئی ہوں عمران خان کے لیے۔۔ دیکھیں بشریٰ انصاری کی اداکاری کے شروعات کے دن کیسے مزاحیہ انداز میں لوگوں کو ہنساتی تھیں؟

image

بشریٰ انصاری کا شمار پاکستان کی معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہیں لوگ اس وقت سے یاد کرتے ہیں جب پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کی شروعات ہو رہی تھی اور ٹی وی چینلز بھی کم تھے۔

بشریٰ انصاری ایک ایسی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے ملکی ڈراموں میں غیر معمولی اداکاری کر کے سب کے دل جیت چکی ہیں۔

بشریٰ انصاری کے ویسے تو کئی ڈرامے مشہور ہوئے ہیں لیکن طرح بشریٰ کا انور مقصود کے پروگرام ہونے والی دلچسپ اداکاری بھی کافی چرچہ میں رہی ہے۔ ویسے تو بشریٰ انصاری نے انور مقصود کے ساتھ کئی ٹی وی پروگرامز کیے ہیں جن میں لوز ٹاک بھی شامل ہے۔

جس ویڈیو کا آج تذکرہ کرنے جا رہے ہیں وہ بھی تفریح اور مزاح سے بھرپور ہے۔ پی ٹی وی کے ایک پروگرام کامیڈی میں بھی بشریٰ انصاری نے جاندار اداکاری کی تھی، جس کی بدولت انہیں ایک خاص مقام مل گیا تھا۔ پی ٹی وی کے اس پروگرام میں بشریٰ انصاری عمران خان کے لیے اپنی بیٹیوں کا رشتہ لے کر آئی تھیں۔ موڈیریٹر کے سوال پر بشریٰ کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے لیے رشتہ لے کر آئی ہوں۔ موڈیریٹر کے سوال پر بشریٰ کا کہنا تھا کہ میں میری نو بیٹیاں ہیں۔ ہر بار بیٹی کی شادی کرانا چاہی عمران خان سے مگر ہر بار ناکامی ہوئی اور پھر ہر بیٹی کی شادی کسی اور سے کرا دی۔

لیکن اس بار تو میں اپنی آخری بیٹی کی شادی عمران خان سے کرا کر ہی رہوں گی۔ میں اپنے لیے کہاں عمران کا رشتہ لاوں گی میں تو اپنی بیٹی کا رشتہ لے کر آئی ہوں۔

میں اپنی 5 سال کی بچی کو عمران سے بیاہوں گی، جس پر موڈیریٹر کا کہنا تھا کہ اللہ کا خوف کرو، اپنی 5 سال کی بچی کی شادی عمران سے کراؤ گی؟ بشریٰ کا کہنا تھا کہ ہائے تو اللہ رکھے ہوجائے گی جوان جب تک عمران راضی ہوگا۔ ہاں اگر عمران نہ ملا تو میں اپنی آخری بیٹی کی شادی کسی کرکٹر ہی سے کراؤنگی۔ کیونکہ میری لڑکیوں کی خاص خواہش ہے۔ موڈیریٹر نے کہا کہ رمیز راجہ بھی آپ کی بیٹی کے لیے اچھا ہو سکتا ہے، جس پر بشریٰ نے کہا کہ ہائے کمبخت مارا، دفع کرو مجھے تو وہ دونوں بھائی زہر لگتے ہیں۔ باپ نے ان کا نام راجہ کیا رکھ دیا وہ تو اپنے آپ کو راجہ سمجھنے لگے، جب دل چاہے اسکور کریں جب دل چاہے آؤٹ ہو جائیں۔

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین بشریٰ کی اداکاری پر داد دیے بغیر نہیں رہ سک رہے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.