عجیب و غریب 4 آنکھوں والی لڑکی ۔۔ جانیئے اس 13 سالہ لڑکی کی شکل ایسی کیوں ہے اور یہ کون ہے؟

image

انسانوں کی معصومیت ان کے چہرے سے عیاں ہوتی ہے اور کم عمری میں چہرے کے خواص منفرد ہی ہوتے ہیں، لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی لڑکی سے ملوا رہے ہیں جس کی عمر تو 13 سال ہے اور شکل بھی پیاری سی ہے مگر وہ خود کو اس انداز میں ڈھال لیتی ہے کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ ایک بچی ہے یا کوئی چڑیل یا ڈائن۔۔

پشاور سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ہدیٰ سیٹھی کو ’الوژن میک اپ‘ کرنے کا بے حد شوق ہے اور اس خصوصی ہنر کے ذریعے وہ اپنے چہرے پر ایسے ڈیزائنز یا اشیاء بناتی ہیں جو دیکھنے والے کو اصلی لگتے ہیں۔

ہُدیٰ کا اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہے اور وہاں اس نے ایسے شاندار میک اپ کے نمونے خود پر بنا کر تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جس کو دیکھ کر دیکھنے والے حیرت میں ہی مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ ہدیٰ نے چہرے پر 2 آنکھوں جیسا میک اپ کیا اور اپنی آنکھوں کو بھی ویسا ہی میک اپ کرلیا جس سے ان کی 4 آنکھیں بن گئیں، وہ بالکل اصلی معلوم ہو رہی ہیں۔

ہدی کہتی ہیں کہ مجھے میک اپ کا شروع سے ہی بہت شوق ہے، میرے میک اپ لک خوفناک نہیں ہوتے، بس ایک فن دکھائی دیتا ہے۔ پچھلے سال لاک ڈاؤن میں ہم سب بور ہوتے تھے، پھر میں نے سوچا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بناؤں اور میک اپ لک شیئر کروں، اس کے بعد میں نے مکمل طور پر الوژن میک اپ کی طرف آئی اور پھر بس مختلف شکلیں بنانی شروع کردیں۔

ہدیٰ اے لیولز کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ سب میک اپ کر رہے ہیں تو میں بھی کروں اور یہ آئیڈیا بہت پہلے سے میرے دماغ میں تھا، میری فیملی بہت اچھی اور خیال کرنے والی ہے اس لئے میں نے یہ کام خود سے شروع کیا۔ ہر کوئی پسند نہیں کرتا لوگ برا بھی کہتے ہیں لیکن آپ کو خود کو مثبت جانب رکھنا چاہیئے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.