ان کے شوہر اداکار نہیں ہیں تو کیا کام کرتے ہیں؟ 7 مشہور شوبز اداکارائیں جنہوں نے شوبز سے باہر مردوں سے شادی کی

image

جب شوبز میں کام کرنے والی مشہور اداکارائیں خواہ وہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا حصہ ہوں یا پھر بالی ووڈ کی اداکارہ، اگر وہ کسی سے شادی کرنے جا رہی ہوتی ہیں تو ہمارے ذہنوں میں سب سے پہلے یہ خیال آتا ہے کہ وہ شخص بھی فلمی انڈسٹری کا حصہ ہوگا۔ لہٰذا پہلے سے ہی سرخیاں بنے لگ جاتی ہیں۔

لیکن آپ سب نے دیکھا ہوگا کہ مشہور اداکارائیں زیادہ تر میڈیا فیلڈ سے نہ تعلق رکھنے والے مردوں سے شادی کرتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ بزنس مین سے شادی کرتی ہیں جن کا اکثر وقت باہر ممالک میں گزرتا ہے یا تو وہ خود بھی باہر کے شہری کہلاتے ہیں۔

میڈیا کی بھی مشہور اداکاراؤں کی شادی کی خبروں پر نظر رہتی ہے تاکہ خبر کو ان کے مداحوں کے سامنے پیش کرسکیں۔

آج ہم جانیں گے ان اداکاراؤں کے بارے میں جنہوں نے بڑے کاروباری شخصیات سے شادی کی۔

1- مادھوری ڈکشٹ

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا شمار ان اداکاراؤں می ں ہوتا ہے جنہوں نے بڑے بزنس مین سے شادی کی۔ اداکارہ کے شوہر کا نام شری رمام نینی جو امریکی شہری ہیں۔ مادھوری کے شوہر شری رمام نینی لندن میں پیدا ہوئے تھے اور بعد ازاں انہوں نے امریکی شہریت حاصل کی۔

2- گھانا علی

مشہور اداکارہ و ماڈل گھانا علی اکثر سوشل میڈیا خبروں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ گھانا علی کے شوہر عمیر گلزار کا تعلق بھی شوبز سے نہیں ہے بلکہ وہ ایک بزنس پرسن ہیں اور کراچی میں ہی رہتے ہیں۔

3- نادیہ خان

اداکارہ و میزبان نادیہ خان رواں سال تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھیں اور ان کے شوہر فیصل ممتاز راؤ کا شوبز سے دور دور تک تعلق نہیں ہے۔ فیصل کا تعلق پاکستان ائیر فورس سے تھا اور وہ وہاں ریٹائرڈ ونگ کمانڈر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

4-ریما خان

لالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ریما خان کے شوہر کا نام طارق شہاب ہے جن کی اداکارہ ریما خان سے شادی سال 2011 میں ہوئی۔ان کے شوہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور وہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ ریما شادی کے بعد امریکہ چلی گئیں تھیں۔ لیکن آج کل ریما خان پاکستان آچکی ہیں اور یہی رہتیں ہیں۔

5- مریم انصاری

شوبز کی باصلاحیت اداکارہ مریم انصاری کی شادی بھی ایک ایسے شخص سے ہوئی جو شوبز انڈسٹری میں کام نہیں کرتا۔ اداکارہ کی شادی ایک مشہور پاکستانی سابق کرکڑ معین خان کے بیٹے سے ہوئی جو خود بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں۔

6- سعدیہ غفار

معروف شوبز اداکارہ سعدیہ غفار جنہیں آپ نے اکثر کامیڈی ڈراموں میں اداکاری جے جوہر دکھاتے دیکھا ہوگا، اداکارہ سعدیہ غفار کی جن سے شادی ہوئی ان کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ سعدیہ غفار کے شوہر حسن حیات کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے ہے اور وہ ایک گلوکار بھی ہیں۔ حال ہی دونوں فنکاروں کے ہاں بیی کی پیدائش ہوئی اور دونوں اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں۔

7- روچا ہسبنس

مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل میں راشی کے نام جانے والی معروف اداکارہ جن کا اصلی نام روچا ہسبنس ہے۔ ان کی شادی بھی ایسے شخص سے ہوئی جو کوئی اداکار و گلوکار نہیں بلکہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

اداکارہ کے شوہر نام راہول جگدلے ہے جو کہ ایک بلڈر اتھاٹی کا کام کرتے ہیں۔ دونوں جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.