کراچی میں 9 اگست کے بعد لاک ڈاؤن ختم ہوگا یا نہیں ؟ ترجمان سندھ حکومت نے بتا دیا

image

کراچی: شہر قائد میں اس وقت لاک ڈاؤن جاری ہے اور اس حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ9 اگست کے بعد لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس کا فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمیں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے اور اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ کوشش ہے موبائل ویکسی نیشن سینٹر کو گلی محلوں تک قائم کردیں اور جولوگ اختیارات کاغلط استعمال کرتےہیں تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ملک بھر میں ایک دن میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 40 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 858 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.