سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں موجود یہ شخص کون ہے اور آج کل پاکستان میں کیا کر رہے ہیں جانیئے ان کی زندگی سے جڑے چند حقائق

image

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سب سے کانٹے دار میچ میں انڈیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک پاکستانی مداح بےحد مایوس نظر آئے اور ان کی بھرپور انداز میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے انہیں بےحد مقبول کر دیا۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ویڈیو میں موجود یہ شخص جو انتہائی افساس کا اظہار رہے ہیں وہ دراصل کون ہیں؟ چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے اور آج کل پاکستان میں یہ کیا کر رہے ہیں۔

دراصل یہ ہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں انٹری لینے والے نئے اداکار جو ایک میچ پر اظہارِ خیال کرنے والی ویڈیو سے اس قدر مقبول ہوئے کہ آج پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کر رہے ہیں۔

ان کا نام ہے مومن ثاقب جو حال ہی میں اپنے پہلے ڈرامے ''بےادب'' میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے جس کے بعد بے حد مشہور ڈرامے ''رقصِ بسمل'' میں انہوں نے عیسیٰ کا کردار ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ کے زریعے سے مشہور ہونے والے مومن ثاقب جب مشہور ہوئے تو لندن میں تعلیم حاصل کر رہے تھے مومن کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کا پاکستان کی ہار پر دکھ کا اظہار کرنا ہی ان کی شہرت کا سبب بنا۔

مومن کرکٹ کے فین ہیں اور اس ویڈیو میں ان کا بولا ہوا طنزیہ اور مزاحیہ ڈائیلاگ ''مارو مجھے مارو۔۔ یہ کوئی مزاق ہو رہا ہے'' بے حد مقبول ہوا جس سے انہیں دنیا بھر سمیت بھارت سے بھی پذیرائی ملی۔

مومن ثاقب نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی یہ ویڈیو خود بہ خود ہی مقبول ہوئی اور لوگوں کو ان کا انداز پسند آیا مومن نے یہ بھی بتایا کہ ان کی اس ویڈیو انٹرویو کا کوئی سکرپٹ نہیں تھا اور انھوں نے جو بولا وہ پوری طرح اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دل سے بولا تھا۔

مومن ثاقب پاکستانی انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نئے اور محنتی اداکار ہیں جن میں ٹیلنٹ اور جوش ہے اپنے 2 ڈراموں میں پذیرائی حاصل کرنے کے بعد مومن اس وقت آنے والے دیگر نئے پراجیکٹس پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں وہ جلد ٹی اسکرین پر دِکھائی دیں گے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.