ہوائی جہاز میں کافی کیوں نہیں لے جانے دی جاتی؟ جانیئے وہ معلومات جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنی ہوگی

image

ہماری ویب اپنے قارئین کے لئے اکثر ہوائی جہاز کے حوالے سے کچھ منفرد معلومات لے کر آتی ہے اور یہ معلومات جان کر قارئین بھی حیران اور لطف اندوز ہوتے ہیں، ہمیشہ کی طرح آج بھی ہم آپ کے لئے لائے ہیں کچھ نیا جو کر دیں گا آپ کو ایک بار پھر سے حیران تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہوائی جہاز میں کبھی کافی نہیں لے جانے دی جاتی، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کیوں؟ اگر نہیں سوچا تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتائیں گے اس کی ایک اہم وجہ۔

جہاز میں کافی کیوں نہیں لے جانی چاہیئے؟

دراصل دوستوں ہوائی جہاز میں کافی اس لئے نہیں کے جانی چاہیئے کیونکہ اکثر ڈرگ مافیا جہاز کے زریعے سے ڈرگز کو دوسرے ملک لے جانے کے لئے کافی کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ کافی ڈرگز کی خوشبو با آسانی دبا دیتی ہے اور یوں ڈرگز مافیا کو ڈرگز ملک سے لانے یا لے جانے میں مدد مل جاتی ہے۔

اس ہی لئے ائیر لائنز ایک مخصوص مقدار میں بیگز میں کافی لے جانے کی اجازت دیتی ہیں اور اگر زیادہ مقدار میں کسی بیگ میں کافی موجود ہونے کا اندیشہ ہو تو اس شخص کو روک کر ایڈشنل چیکنگ کی جاتی ہے جس میں آپ کو 45 منٹ تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

تو دوستوں یہ تھی وہ وجہ جس لئے ہوئی جہاز میں کافی لے جانا یا کافی بین لے جانا نہیں چاہیئے بھلا کون اتنی دیر تک ایڈشنل چکنگ کے لئے انتظار کرنا چاہے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.