ممتاز محل کی ممتاز بیگم کی سگریٹ پینے کے دوران ویڈیو وائرل

image

کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ممتاز محل کی ممتاز بیگم کے چرچے پورے پاکستان میں مقبول ہیں۔ ملک بھر سے لوگ جب کراچی کے چڑیا گھر گھومنے آتے ہیں تو ممتاز بیگم کے دیدار کے لیے ان کے محل کی جانب ضرور رخ کرتے ہیں۔

ممتاز بیگم بچوں اور بڑوں کو مزیدار قصے سنانے کے ساتھ ان کی قسمت کا حال بھی سناتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی مختلف ویڈیوز موجود ہیں لیکن اب ان کی جو تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے وہ دیکھنے کے بعد آپ کو ممتاز بیگم کی حقیقت سامنے آجائے گی۔

سوشل میڈیا پر ممتاز بیگم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گرمی سے تنگ آکر اپنے چھوٹے سے محل کے باہر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کسی شخص نے ان کی سگریٹ نوشی کے دوران ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو بنانے والا شخص یہ کہتا سنائی دے رہا کہ کراچی زوو میں ممتاز محل کے باہر گرمی سے تنگ آنے کے باعث ممتاز بیگم سگریٹ پیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممتاز بیگم کے اِرد گرد لوگ بھی چھاؤں میں بیٹھے موجود ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.