عمر شریف کا اصل نام کیا ہے؟ جانیے عمر شریف کے نام سے متعلق دلچسپ معلومات جسے کم لوگ ہی جانتے ہونگے

image

عمر شریف جنہیں تہذیب یافتہ کامیڈی کا بادشاہ نہ کہا جائے تو انکے فن کے ساتھ یہ سلوک اچھا نہیں ہوگا۔ لیکن آج وہ دل کے عارضے کے، کینسر اور یاداشت کے مرض میں مبتلا ہیں۔

یہ باتیں تو سب جانتے ہیں کہ عمر شریف کون تھے اور انہیں صحت سے متعلق کیا کیا مسائل درپیش ہیں لیکن یہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ عمر شریف کا اصل نام کیا ہے اور انہوں نے اپنا نام کس وجہ سے تبدیل کیا تھا۔

عمر شریف 19 اپریل 1960 کو کراچی کے علاقے سولجر بازار سے ملحقہ علاقے رام سوامی میں پیدا ہوئے اور وہیں ابتداء میں انکی رہائش تھی۔ اور انکا اصل نام عمر شریف نہیں بلکہ محمد عمر ہے، اور ہالی ووڈ کے ایک مصری اداکار کی ایک فلم "لارنس آف ویریبیا" منظر عام پر آئی تو یہ اس فلم کے مرکزی کردار کا نام عمر شریف تھا جس سے یہ بے حد متاثر ہوئے اور تب سے ہی انہوں نے اپنے نام کے ساتھ عمر شریف لکھا شروع کر دیا۔

یہ جب 4 سال کے تھے انکے والد اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور پھر مالی حالت اچھے نہ رہے لیکن انکے والد بہت ہی نیک ادمی تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے ایک مسجد تعمیر کروائی جہاں یہ آج تک 5 وقت کی نماز پڑھا کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ سب کو ہنسانے والے عمر شریف خود بھی ایک اللہ والے انسان تھے جن کے اندر انسانیت کا درد تھا۔

واضح رہے کہ اور 1 یا 2 دن میں اب وہ علاج کیلئے امریکا بھی جا رہے ہیں، یہ سب قوم کی دعاؤں اور حکومت کی سپورٹ سے ممکن ہو سکا ہے سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کیلئے ائیر بس اور 4 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا جبکہ وفاق حکومت نے فوراََ ہی ویزاے کا اجرا کر دیا ۔اب بس ا للہ پاک سے قوم کی یہی دعا ہے کہ ہمارے عزیم فنکار صحت مند ہو کر واپس ہم سب کے درمیان آجائیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.