ان کو اللہ نے دوسرے بچے سے نواز دیا ۔۔ شوبز انڈسٹری کے وہ 5 ستارے جن کو اللہ نے اولاد کی نعمت عطا کر دی

image

اولاد اللہ پاک کی طرف سے بہت ہی عزیم تحفہ ہے آج ہم یہاں ان 5 مشہور شوبز شخصیات کی بات کریں گے جن کو اللہ پاک نے اولاد نے نوازا ہے۔

ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ:

خوبصورت ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش۔ اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ رواں ماہ 3 ستمبر کو بچے کی پیدائش ہوئی اس موقع پر انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے اور اہلخانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور خدا کاشکر بھی ادا کیا ۔پوسٹ میں ہی اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ انکی بڑی بیٹی اداکارہ اور انکے دوسرے شوہر نوازئیدہ بچے کو پیار کر رہے ہیں۔تاہم آمنہ شیخ نے اپنے بچے کی پیدائش کا مقام نہیں بتایا کہ کس جگہ یہ بچہ پیدا ہوا ۔ تصاویر شیئر کرنے کے بعد سے ہی انکے مداح اور شوبز انڈسٹری کے اداکار انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ انکی دوسری شادی ہے جبکہ اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریبا ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔آ منہ شیخ نے اگست 2020 میں عمر فاروق سے شادی کی تھی جو کہ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔

ادکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار حسن حیات:

ادکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار حسن حیات شادی کے 1 سال بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی انکی پیدائش 7 جولائی کی صبح ہوئی جبکہ انکی شادی مارچ سن 2020 میں ہوئی تھی ۔انہوں نے اپنی بچی کا نام رایا حیات خان رکھا ہے مگر انسٹاگرام کی شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے نوزائیدہ بچی کا چہرہ نہیں دیکھایا۔

اداکارہ عروسہ بلال و اداکار بلال قریشی:

شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی عروسہ بلال اور بلال قریشی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش 30 مئی سن 2021 کو ہوئی۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے بیٹے سے نواز ہے اور ساتھ میں ایک قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ اس جوری نے سال 2015 میں شادی کی تھی ارو انکا ایک بیٹا اور بھی ہے۔

ادکارہ ثانیہ شمشاد:

ادکارہ ثانیہ شمشاد کے ہاں بھی بہت ہی پیارے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔انکے ہاں عیدلاضحیٰ کے موقعے پر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو دی، جس میں انکا نومولود بیٹا انکا ہاتھ تھامے ہوئے۔واضح رہے کہ سن 2019 میں ادکارہ ثانیہ شمشاد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

ادکارہ اقرا عزیز و اداکار یاسر حسین:

اداکارہ اقرا عزیز اور ادکار یاسر حسین نے 23 جولائی سن 2021 کو بچے کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں تصویر کو یہ کیپشن دیا کہ ہم الحمداللہ، اللہ پاک کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.