مرغی کو مچھلی اور مچھلی کو مرغی بنا دیا۔۔۔ چند مشہور خواتین جن کے جملے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے

image

یوں تو پاکستانی خواتین کسی بھی میدان میں کم نہیں لیکن جہاں بات ہو گفت و شنید کی وہاں مردوں کے ریکارڈ بھی توڑ دیتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں چند ایسی مشہور خواتین کا ذکر کریں گے جن کے جملے سوشل میڈیا پر خوب ہی وائرل ہوئے۔

کووڈ 19 کے ان پوائنٹس ہوتے ہیں

ابھی زیادہ دن نہیں ہوئ جب پی ٹی آئی کی کلائمٹ چینج کی وزیر زرتاج گل نے ایک ٹاک شو کے دوران کووڈ 19 کی تعریف کرتے ہوئے 19 کا کوئی عجیب ہی مطلب بتایا۔ زرتاج نے کہا کہ کووڈ کے انیس پوائنٹس ہوتے ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح لاگو ہسکتے ہیں۔ بس اس ویڈیو کا آنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لطیفوں کا ایک طوفان پھوٹ پڑا۔

مرغی کی دم

شرمیلا فاروقی پیپلز پارٹی کی سیاست دان ہیں۔ یوں تو یہ سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنے اور ٹی وی ڈراموں پر تنقید کے لئے کافی مشہور ہیں لیکن ان کی ایک وجہ شہرت ایک ایسی ویڈیو ہے جس میں انھوں نے کھانا پکانے کی اپنی سی کوشش بھی کی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے خاتون کے ساتھ ان کا کک بھی ہے جو مدد کرتا نظر آرہا ہے اور مچھلی پکاتی شرمیلا کو یہ بھی نہیں معلوم کے وہ آدھی سے زیادہ ویڈیو میں مچھلی کومرغی بولتی آرہی ہیں۔

آپ کوئی آسمان سے اتری ہیں؟

فردوس عاشق اعوان بھی کافی زور آور خاتون ہیں اور پی ٹی آئی کی سیاست دان ہیں۔ ان کے ایک نہیں کئی ایسے جملے اور حرکتیں ہیں جن کی وجہ سے انھیں شہرت ملی۔ مثال کے طور ہر سیالکوٹ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ سونیا صدف کے انھوں نے خوب ہی لتے لئے اور جب سونیا نے سب کے سامنے بری طرح بات کرنے پر فردوس سے احتجاج کیا تو فردوس نے کہا کہ “کیا آپ آسمان سے اتری ہیں“ فردوس کے اس جملے اور اندازِ تخاطب پر بہت زیادہ تنقید کی گئی

لکھ کر دیں تبدیلی کب آئے گی

بشریٰ بی ی کہنے کو تو خاتونِ اول ہیں لیکن خبروں میں زرا کم ہی دکھائی دیتی ہیں البتہ لاہور میں پنجاب انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیتے ہوئے بشریٰ بی بی نے اسپتال کی انتظامیہ کو کڑی تنقی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لکھ کر دیں کہ کب تدیلی آئے گی۔ بشریٰ بی بی کا یہ جملہ کافی وائرل ہوا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.