کہیں شوبز چھوڑ تو نہیں دیا ۔۔ یہ 3 اداکارائیں کئی دنوں سے کہاں غائب ہیں؟

image

متعدد پاکستانی شوبز اداکارائیں جنہوں نے کئی سالوں کی محنت کے بعد انڈسٹری میں اچھی شہرت حاصل کی۔ لیکن پھر اچانک وہ ٹی وی اسکرینوں سے غائب ہوگئیں۔

متعدد سوشل میڈیا اور ان کے پرستار یہی پوچھتے دکھائی دیتے ہیں کہ کیا کہیں انہوں نے شوبز چھوڑ تو نہیں دیا؟

تو آئیے ان مشہور پاکستانی اداکاراؤں کو یاد کرتے ہیں جو اچانک اسکرینوں سے غائب ہوگئیں اور اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔

1- زارا نور عباس

اداکارہ زارا نور عباس پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جنہوں نے ڈرامہ سیریل 'عہد وفا' سے مقبولیت حاصل کی۔ علاوہ ازیں زارا نور نے دیگر مشہور ڈرامہ سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پھر اچانک زارا نور عباس ٹی وی ڈراموں سے اوجھل ہوئیں اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق زارا نور عباس اس وقت حاملہ ہیں جس کے باعث انہوں نے ڈراموں سے بریک لیا ہوا ہے۔

2- مومل شیخ

اسٹار اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ بھی آجکل ٹی وی ڈراموں میں نظر نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے بھی کئی ڈرامہ سریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ مومل خاص مواقعوں پر بطور مہمان حصوصی پروگراموں میں دے رہی تھیں۔ مومل شیخ آج کل ڈراموں کی دنیا سے باہرہیں لیکن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اپ لوڈ کرتی نظر آتی ہیں۔

3- آمنہ شیخ

گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کے دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کی دسری اولاد کی صحت اور اچھے مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں۔ آمنہ شیخ ویسے تو کئی سالوں سے ہی ڈرامہ انڈسٹری سے غائب ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور ڈرامہ سیریلز اور فلموں میں کام کیا۔ آمنہ ڈراموں کی دنیا سے اوجھل ہو چکی ہیں اور اپنا قیمتی وقت شوہراور بچوں کے ساتھ گزارتی ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.