ان کی اہلیہ نے سالگرہ کے تحفے میں گھر دیا تھا۔۔ جانیے شرجیل میمن اور ان کی فیملی کے بارے میں چند سچ

image

پاکستان کی مشہور شخصیات کو اکثر لوگ صرف ٹی وی پر ہی دیکھتے ہیں یا سوشل میڈیا پر خبروں میں ہی انہیں دیکھا جاتا ہے، انہی مشہور شخصیات میں سیاست دان بھی شامل ہیں جو کہ منفی اور مثبت دونوں طریقوں سے میڈیا پر نظر آتے ہیں۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آج جس سیاسی لیڈر کے بارے میں بات کرنے جا رہے ہیں وہ منفی طور پر میڈیا کی خبروں کا حصہ رہے ہیں۔ لیکن آج ان کی فیملی کے بارے میں چند ایسی باتیں بتائیں گے جو ہو سکتا ہے آپ نے بھی پہلے نہیں سنی ہو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جیالے اور سینئیر کارکن شرجیل میمن کے بارے میں، جو کہ سندھ کابینہ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ شرجیل میمن کا شمار کراچی اور سندھ کے ان لیڈرز میں ہوتا ہے جو حکومتی طور پر کافی تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ شرجیل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے دفاع میں بحث و مباحثہ کرتے بھی دکھائی دیے ہیں۔

14 جون 1974 کو پیدا ہونے والے شرجیل میمن کا تعلق ایک میمن گھرانے سے ہے، لیکن یہاں جس میمن کمیونٹی کی بات ہو رہی ہے وہ سندھ کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھتے ہیں۔ شرجیل میمن حیدرآباد سے ہی الیکشن لڑ کر 2008 سے 2018 تک سندھ اسمبلی میں اپنے حلقے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تعلیمی لحاظ سے شرجیل میمن کافی پڑھے لکھے ہیں یعنی انہوں نے گریجوئیشن انجینئینرنگ میں کی ہے جبکہ سندھ یونی ورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرز کیا ہے۔ شرجیل میمن کے والد اپنے علاقے کے قابل قدر اور ایک اہم شخصیت تھے، جو کہ عوام میں کفی مشہور تھے۔ انعام الحق حیدرآباد کی پُر اثر شخصیات میں شامل تھے۔ شرجیل میمن بھی سیاست میں اپنے والد کے بتائے ہوئے راستے اور راہ پر چل رہے ہیں۔ جبکہ شرجیل میمن اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔

شرجیل میمن کے فیملی میں اہلیہ صدف شرجیل، بیٹے راول شرجیل اور ایک چھوٹا بیٹا ہے۔ جبکہ بیٹی تعلیم کے سلسلے میں بیرون ملک میں ہے۔

شرجیل میمن کی اہلیہ صدف سماجی طور پر اپنے آپ کو فعال رکھے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف برانڈز کی تشہیری تقاریب میں بھی شرکت کرتی ہیں۔ صدف اپنے شوہر شرجیل میمن سے بے حد پیار کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شوہر کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ نے انہیں تحفے میں گھر دیا تھا۔

صدف کنول نے شوہر کو تحفے میں گھر دینے کی ویڈیو بھی بنائی تھی، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پراپلوڈ کیا تھا۔

جبکہ بڑا بیٹا راول شرجیل بھی باپ کے نقش قدم پر چل رہا ہے، یعنی وہ بھی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ راول بھی پیپلز پارٹی کے فعال جیالے کے طور پر سامنے آرہے ہیں۔ نوجوان سیاست دان کے طور پر بیٹے کو والد بھی خوب سپورٹ کر رہے ہیں۔

راول اگرچی الیکشن میں حصہ نہیں لیتے لیکن وہ سیاسی منظر نامے کو سمجھ رہے ہیں، بلاول بھٹو کے ساتھ بھی کئی موقعوں پر دیکھے گئے ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کا دفاع کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

شرجیل فیملی پر کرپشن کے بھی الزامات لگے ہیں، اہلیہ اور والدہ کو بھی نیب کی جانب سے بلایا گیا تھا، لیکن شرجیل فیملی نے الزامات کا مقابلہ کیا اور ان تمام الزامات کو محض سازش قرار دیا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.