اللہ نے مجھے اسی کام کے لیے چُنا ہے ۔۔ حرم شریف میں 40 سال سے خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی کرنے والے پاکستانی شخص کی کہانی

image

خانہ کعبہ دنیا میں وہ مقدس ترین مقام ہے جہاں امت مسلمہ کا ہر فرد جانے کی خواہش رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے عازمین حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کعبتہ اللہ کا رخ کرتے ہیں۔

وہیں حرمین شریفین میں چند ایسے خوش قسمت لوگ بھی موجود ہیں جو کئی کئی سالوں سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور جنہیں دن و رات ہر وقت خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔

انہیں میں ایک پاکستانی شخص احمد خان بھی شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے علاقے منڈی بہاؤالدین سے ہے جن کی عمر 61 سال ہے۔

وہ گزشتہ 40 سالوں سے حرم شریف میں صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہیں اور اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

احمد خان 1983 میں 23 سال کی عمر میں جب سعودی عرب گئے تو انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ زندگی کے آئندہ 40 سال مکہ مکرمہ میں گزاریں گے اور کعبتہ اللہ کی صفائی ستھرائی کا کام کریں گے۔

ایک عرب میڈیا چینل سے بات چیت میں 61 سالہ احمد خان نے بتایا کہ جب وہ سعودی عرب آرہے تھے تب انہوں نے اپنے والدین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان واپس آجائیں گے تاہم حرم شریف کی خدمت میں وہ ایسے مصروف ہوئے کہ دوبارہ وطن واپس نہیں گئے۔

خوش قسمت احمد خان کا کہنا تھا کہ میں چالیس سال سے خانہ کعبہ کی صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہوں اور یہاں وہ نماز کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے اسی کام کے لیے منتخب کیا ہے جس پر اپنے رب کا دل سے شکر گزار ہوں۔

احمد اب حرم شریف میں صفائی ستھرائی کے شعبے کے سپروائزر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں مجھے اپنے گھر جیسا لگتا ہے اور میں نے خود کو کبھی یہاں اجنبی محسوس نہیں کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.