کسی کے گھر آئی بیٹی رحمت بن کر تو کسی نے لگایا الزام ۔۔ گذشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوتا رہا؟

image

سوشل میڈیا آج کے دور میں صارفین کے لیے بہترین پلیٹ فارم مانا جاتا ہے جہاں کوئی بھی صارف دن بھر کی آنی والی تازہ ترین ویڈیوز، تصاویر اور وائرل ہونے والی خبروں سے محروم نہیں رہ سکتا۔ آج ہم 2021 میں کھڑے ہیں جہاں میڈیا ترقی کے اس مقام تک جا پہنچا ہے جس کا پہلے کبھی گمان بھی نہیں کرسکتا تھا۔

نئے ہفتے کا آغاز ہوچکا اور ساتھ ہی سال 2021 کے آٹھویں مہینے اگست کی بھی شروعات ہوچکی ہے۔ آج ہماری ویب ایک بار پھر گزشتہ ہفتہ کی وائرل ہونے والی چٹ پٹی خبریں بالخصوص تصاویر اور ویڈیوز صارفین کے لیے سامنے لائی ہے۔

آیے جانتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر کس کے چرچے رہے۔

1- ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات

گذشتہ روز ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبر پاکستانی عوام پر پہاڑ بن کر ٹوٹی۔ ان کے دنیا سے کوچ کر جانے کے ملک و قوم آج بھی سوگوار ہے۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کا اہم سرمایہ تھے۔

2- آریان خان منشیات

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں ملوث ہونے کے باعث گذشتہ ایک ہفتے سے خبروں میں ہیں۔ آریان خان کی جانب سے منشات لینے کا دعوٰی کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے کئی بڑے انکشافات بھی کیے ہیں۔

3- عائشہ اور ریمبو کیس

گذشتہ ہفتے ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی ساتھی ٹک ٹاکر ریمبو پر الزامات لگائے بعد ازاں ریمبو کو موقع پر گرفتار بھی کر گیا تھا۔ عائشہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ریبو اپنے ساتھیوں نے ہمراہ مجھے مینار پاکستان لے گیا تھا اور اس نے مجھ سے 10 لاکھ روپے بھی وصول کیے تھے۔

4- بلوچستان زلزلہ

گزشتہ ہفتہ بلوچستان میں خوفناک زلزلہ آیا، کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا تھا۔

5- سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر بیٹی کی پیدائش

آخر کار مداحوں کا صبر ختم ہوا جب شوبز کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی۔ دونوں فنکار اپنی بیٹی کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں۔ فلک شبیر نے اپنی بیٹی کے کان میں اذان بھی دی جس کی ویڈیو سوشل میڈپا وائرل ہوئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.