سعودی عرب سے اچھی خبر ۔۔ حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندیاں اٹھا لی گئیں ، کتنے برس بعد پابندی ختم کی گئی؟

image

بیت اللہ شریف اور مدینہ منورہ سے نمازیوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی ہیں، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے بغیر نمازیں ادا کی جائیں گی۔

ایک اعلامیے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وباء سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا اصول ختم تاہم ماسک کی پابندی برقرار رہیگی۔

مسجد الحرام میں صحن مطاف میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئرز بھی ہٹادیے۔

خیال رہے سعودی عرب میں کورونا وبا کے باعث ڈیڑھ برس سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اس حوالے سے عائد تمام پابندیاں اور رکاوٹیں ہٹانے کے بعد سماجی فاصلے کے بغیر نمازِ فجر ادا کی گئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.