شوہر کو دوسری لڑکی کے ساتھ جم کرتے دیکھ لیا ۔۔ خاتون نے کیسے اپنے شوہر کی چپلوں سے پٹائی لگائی، ویڈیو دیکھیں

image

شوہر بیوی کی لڑائی کوئی بڑی بات نہیں یہ تو روزمرہ زندگی میں چلی رہتی ہے۔ لیکن اگر شوہر اور بیوی کے درمیان لڑائی کا سبب کوئی غیر لڑکی بنے تو جھگڑا شدت اختیار کر ہی جاتا ہے۔

ایسے ہی ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ کی چپلوں سے دھنائی کر ڈالی۔

جب شوہر اور اس کی دوست کی درگت بنائی جا رہی تھی تب کسی نے موقع دیکھ کروہ مناظر موبائل میں قید کر لیے اور پھر ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر ڈالی۔

خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اپنی بہن کے ساتھ جم میں دھاوا بول دیا۔

آغاز میں تو مذکورہ شخص کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو خوب باتیں سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کردیے اور اسے برا بھلا کہنے لگا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی کا معاملہ پیش آگیا۔

شوہر کی بیوی نے اپنی چپل اتار کر شوہر اور لڑکی دونوں کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔

ویڈیو دیکھیے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.