میری 8 ماہ کی بیٹی نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا تھا۔۔ شوبز اداکاروں کے دکھ جنہیں سن کر ہر کوئی آبدیدہ ہوجائے

image

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکار اپنی زندگی میں کافی مشغول ہیں اور بہت ہی عیش و آرام کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتے کہ شوبز انڈسٹری میں متعدد اداکار ایسے ہیں جو اپنے عروج کو تھے لیکن دکھ اور مشکلات نے تب بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

آج ہم چند پاکستانی اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جنہیں مختلف غم کا سامنا رہا۔

1- محسن عباس حیدر

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار و گلوکار محسن عباس اپنی زندگی میں جتنے پرجوش اور پھرتیلے دکھائی دیتے ہیں وہیں دوسری جانب انہیں ایک بڑے دکھ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

وہ دکھ یا صدمہ اداکار کی بیٹی کی وفات کا تھا۔ فلم نامعلوم افراد سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار محسن عباس حیدر کی شیر خوار بیٹی کاانتقال خود محسن عباس حیدر کے ہاتھوں میں ہوا۔ وہ وقت ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔ وہ اکثر پروگراموں میں اپنی بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے افسردہ ہوجاتے ہیں۔

2- زارا نور عباس

مقبول اداکاری زارا نور عباس کی باصلاحیت اداکاری سے سب ہی واقف ہیں۔ جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ زارا نور عباس کی پہلی شادی چند معاملات کی بناء پر ناکام ہوئی۔ اکثر وہ اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے افسردہ ہوجاتی ہیں۔

ایک پروگرام میں اداکارہ کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ ان کی پہلی شادی تمام غلط وجوہات کی بنا پر ہوئی تھی۔ اس کی شادی کی ایک ہی وجہ تھی کہ وہ اپنی فیلڈ میں کام کرتے رہنا چاہتی تھیں لیکن ان کے سابقہ شوہر کی جانب سے اجازت نہ دی گئی۔

لیکن بعد ازاں ان کی زندگی میں اسد صدیقی نے انٹری دی اور آج دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

3- عفان وحید

عفان وحید کو کسی تعارف کی قطعی ضرورت نہیں، انہوں نے کچھ مشہور پاکستانی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔ اپنی شخصیت اور طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ کافی کھلے ہوئے تھے حالانکہ وہ ان کی زندگی کا سب سے اذیت ناک دور تھا۔ جب ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو عفان نے جواب دیا کہ وہ اب شادی شدہ نہیں ہیں۔ سب نے عفان کی شادی کی تصویریں دیکھی تھیں لیکن اس سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.