شاہ رخ خآن کے بیٹے کا کیس این سی بی افسر سمیر واکھنڈے کی قیادت میں چل رہا ہے جوکہ ایک مشہور بھارتی اداکارہ کے شوہر بھی ہیں لیکن ان سے متعلق بھارت میں بڑی ہل چل مچ گئی ہے کیونکہ قاضی مزمل احمد نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر طرف تہلکہ مچ گیا۔
قاضی مزمل احمد
قاضی مزمل احمد نے این سی بی افسر سمیر واکھنڈے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ:
''
ان کا نکاح میں نے خود پڑھایا ہے اور یہ مسلمان ہیں، ان کا نام نکاح نامے پر سمیر داؤد واکھنڈے درج ہے اور ان کی پہلی بیوی ڈاکٹر شبانہ قریشی بھی مسلمان ہیں۔ سمیر واکھنڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا جس میں متعدد با اثر لوگوں نے شرکت کی تھی ۔ ان کے نکاح کے انتظاما ت میں نے ہی کیے تھے اور 15 منٹ تک نکاح پڑھایا تھا، شادی مکمل طور پر اسلامی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔
''
این بی سی افسر کے نکاح کی تصاویر اور دلہن دولہا کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
دوسری جانب سمیر کہتے ہیں کہ:
''
نکاح کرنا میرا حق ہے، میں جیسے چاہے نکاح کروں، میری والدہ مسلمان اور والد ہندو تھے اور میں ایک دلت خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، میں کوئی مسلمان نہیں ہوں بلکہ پیدائش سے ہی ہندو ہوں۔ یہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ شادی مسلمانوں کی رسومات کے تحت ہو اور میں نے اسی مہینے میں اپنی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروایا تھا کیوں کہ جب دو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شادی کرتے ہیں تو اُنہیں اپنی شادی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروانی ہوتی ہے۔
لیکن
اس کے بعد میں میری طلاق ہو گئی تھی اور اگر میں نے مذہب تبدیل کیا ہے تو مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک اس کا ثبوت بھی پیش کریں۔
میں ہندو تھا اور ہندو ہی رہوں گا۔
''