پاکستان کی نمیبیا کے ہاتھوں شکست ۔۔ جانیے 1 نمیبیا کے ڈالر پر کتنے پاکستانی روپے دینے ہونگے؟

image

پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے ہر دن کے ساتھ کم ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر 175 روپے سے زائد ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین پاکستانی اور افریقی ملک نمیبیا کی کرنسی کے درمیان موازنہ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سایٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی نے 1 نمیبیا ڈالر اور پاکستانی روپے کے درمیان گوگل کے ذریعے موازنے کی تصویر پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

حیران کن بات یہ تھی کہ نمیبیا ڈالر کی قدر پاکستانی روپے سے زیادہ دیکھی جارہی ہے۔ یعنی 1 نمیبیا ڈالر کے بدلے پاکستانی 11.79 روپے دینے ہونگے۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نمیبیا سے 11 سکور سے جیتے گا۔

ایک اور نے لکھا نیا پاکستان

جبکہ ایک صارف نے کہا کیا فرق پڑتا ہے ہم نے انڈیا کو تو ورلڈ کپ میں ہارا دیا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.