ان کو ڈگری مل گئی ۔۔ یہ مشہور اداکار کتنے پڑھے لکھے ہیں جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور چائلڈ اسٹار جنہیں آپ اکثر ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کرتے دیکھ چکے ہیں ، کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ آج کل کیا کر رہے ہیں؟

پہلے تو ہمارے ذہنوں میں یہی خیال زیر گردش رہتا تھا کہ ڈراموں میں نظر آنے والے یہ بچے کیا صرف ڈراموں میں ہی کام کرتے ہیں یا ساتھ میں پڑھائی بھی کرتے ہوں گے۔

تو آج ہم آپ کو شوبز انڈسٹری کے 3 نوجوان ستاروں کے بارے میں بتائیں گے جو ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ تعلیم بھی جارے رکھے ہوئے ہیں۔

1- عریشا راضی خان

عریشہ رازی ایک پاکستانی چائلڈ اداکارہ اور ماڈل ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تین سال کی عمر میں ٹی وی کمرشل سے کیا۔ انہوں نے اپنی بہن سارہ رضی خان کے ساتھ کئی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی۔ وہ ایک مقبول چائلڈ اسٹار اداکارہ ہیں جنہوں نے مشہور ٹی وی شو ہم سب امید سے ہیں میں بھی کام کیا۔ عریشا جب ڈراموں میں کام کر رہی تھیں تب سے لے کر آج تک وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی تھیں۔

عریشہ راضی نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آج 2 تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے " گریجوئشن ڈے"۔ یعنی آن ان کی گریجوئشن مکمل ہوچکی ہے۔

2- زوہاب خان

زوہاب خان جب اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اسی دوران انہوں نے شوبز اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ زوہاب نے دی ایڈوکیٹرز اسکول سے تاپنی تعلیم حاصل کی ہے۔ بعد ازاں زوہاب کوایجوکیٹرز کالج میں داخلہ ملا۔ بعد ازاں جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے گئے انہوں نے اپنی اداکاری کے شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ماڈلنگ بھی کرنے لگے۔

3- عادی خان

یہاں ہم ایک اور چائلڈ اسٹار کے بار ے میں بات کرنے جا رہے ہیں جن کا نام عادی خان ہے۔ عادی خان ایک مشہور چائلڈ اسٹار ایکٹر ہیں اور ان کا رمضان میں نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل چپکے چپکے بھی بہت ہی سپر ہٹ ہوا تھا۔

عادی خان کتنا پڑھے لکھے ہیں؟ مشہور اداکار عادی خان شوبز میں کئی سالوں بعد دکھائی دیے کیونکہ وہ اے لیولز کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کبھی جب انہیں وقت ملتا ہے تو وہ ڈراموں میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

عادی خان اے لیول کر رہے ہیں اور اپنی گریجویشن لندن کی مشہور یونیورسٹیوں میں کرنے کے خواہشمند ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.