ثانیہ مرزا نے لاہور میں ٹینس کھیلا۔۔۔ جانیے پریکٹس میں ساتھ کون سے پاکستانی کھلاڑی موجود تھے

image

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لاہور میں پاکستانی کھلاڑیوں اعصام الحق اور عقل خان کے ساتھ پریکٹس کی۔

ان دنوں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ پاکستان آئی ہوئی ہیں۔ جبکہ کراچی کے بعد وہ اب لاہور میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز ثانیہ مرزا نے لاہور کے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ ٹینس کھیلا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں ہیں۔

ٹینس کورٹ میں 2 گھنٹے پریکٹس کے بعد، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں عالمی معیار کی سہولیات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس سے پاکستان میں ٹینس کو فروغ ملے گا۔

اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹینس امن کیلئے بہت اچھا ہے، ہم بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.