کیا یہ کوئی ڈرامہ چل رہا ہے؟ بھارتی شادی میں ہیرو نے دلہن کی مانگ بھری اور چلتا بنا، ویڈیو وائرل

image

بھارتی فلموں اور ڈراموں میں اکثر آپ نے ایسا دیکھا ہوگا ایک ہیروئن کی شادی کے عین وقت ہیرو کی انٹری ہوتی ہے اور وہ دلہن کی مانگ بھر کر ہیروئن کو اپنا کرلیتا ہے۔ اسی طرح کا ایک اصل واقع بھارتی شادی میں پیش آیا، جہاں لڑکی کے پرانے عاشق نے شادی میں اچانک آکر لڑکی کی مانگ بھر دی۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ، شادی کی تقریب بڑے پرسکون انداز میں جاری تھی، اچانک سے لڑکی کا پرانا عاشق بالکل فلمی انداز میں اسٹیج پر آیا اور اپنی جیب سے ڈھیر سارا سندور نکال کر، لڑکی کی مانگ کو بھر دیا۔ جبکہ وہاں موجود دلہا اور مہان حقہ بقہ رہ گئے۔

یہ سارا واقعہ اتنی جلدی ہوا کے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آیا، جبکہ لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو پکڑنے کی کوشش کی تو، وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.